گھر یلو ملازمہ کے مبینہ قتل کیس میں ملوث لیڈی ڈاکٹر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

  گھر یلو ملازمہ کے مبینہ قتل کیس میں ملوث لیڈی ڈاکٹر کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف نے 15سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کرکے قتل کرنے مقدمہ میں ملوث ملزمہ لیڈی ڈاکٹر حمیرا کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی توپولیس نے ملزمہ ڈاکٹر حمیرا کو عدالت کے روبرو پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمہ نے گھریلو ملازمہ ثناء کو مبینہ تشدد کر کے قتل کیاہے،ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے،ملزمہ کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت سے استدعاہے کہ ملزمہ کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ ڈاکٹر حمیرا کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے،تھانہ چوہنگ پولیس نے ڈاکٹر حمیرا کے خلاف ملازمہ ثناء کے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت بچی جاں بحق ہوئی وہ گھر پر نہیں بلکہ ہسپتال ڈیوٹی پرتھی، مجھ پربچی کے قتل کاالزام بے بنیاد ہے۔

مزید :

علاقائی -