وکلاء گردی، اراضی ریکارڈ حوالے نہ کرنے پر سرکاری ملازم پر تشدد

وکلاء گردی، اراضی ریکارڈ حوالے نہ کرنے پر سرکاری ملازم پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(اپنے نمائندے سے) وکلا ء نے سرکاری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے انتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازم پر وکلا کا بدترین تشدد ۔وکلا نے سرکاری ملازم سے زبردستی ریکارڈ چھیننا چاہا، انکار پر درگت بنا دی۔وکلا گردی کے شکار سرکاری ملازم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گی۔ نعیم نے وکلا کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے ایس ایچ او تھانہ لوئر مال کو درخواست دے دی۔ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین نے ہڑتال کی کال دے دی۔
مالزمین نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازم کو تشدد کا نشانے بنانے والے وکلا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -