ڈی آئی جی آپریشنز کا چینی قونصلیٹ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  ڈی آئی جی آپریشنز کا چینی قونصلیٹ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے چینی قونصلیٹ کا دورہ کیااورعمارت کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ میجر(ر)میاں عبدالمالک اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔ میجر(ر)میاں عبدالمالک نے ڈی آئی جی آپریشنز کوچینی قونصلیٹ کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔سب انسپکٹر محمد مظہر اور دیگر پولیس افسران بھ اس موقع پر موجود تھے۔ رائے بابر سعید نے چینی قونصلیٹ کی سکیورٹی پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاہور پولیس کے افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے قونصلیٹ کی سکیورٹی پر تعینات سنائپرز کو اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھنے والے اور زیادہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی رائے بابر سعید نے چینی قونصلیٹ کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی قونصلیٹ سمیت لاہور میں موجود غیر ملکی سفارت خانوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تھانہ مصطفٰے آباد، قلعہ گجر سنگھ اور تھانہ گڑھی شاہوکا بھی دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تینوں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ رومز،حوالات، مال خانہ سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیااور ریکارڈ،حاضری،صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔رائے بابر سعید نے تھانوں میں آنے والے سائلین اور حوالات میں زیر حراست ملزمان سے بھی گفتگو کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ مصطفٰے آباد کے ریکارڈ روم اور مال خانہ کی ابتر صورتحال پر ایس ایچ او سعید انور کی سرزنش کی اور وارننگ دی۔

مزید :

علاقائی -