سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں گیس ذخائز کی تفصیلات طلب

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں گیس ذخائز کی تفصیلات طلب

  



کراچی(این این آئی)سندھ میں گیس کے بحران سے متعلق دائر درخواست کی سماعت پر ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے صو بے میں گیس کے ذرخائز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔جمعہ کوشہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں قدرتی گیس کے ذخائر کے باوجود صوبہ ہی گیس سے محروم ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام گیس کے بحران اور گیس کے پریشر سے پریشان ہیں جبکہ وفاق سوتیلی ماں کا سلوک کر رہا ہے۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتا دیجئے کہ سندھ کے کون سے علاقوں سے گیس نکل رہی ہے ہمیں ان علاقوں کے نام اور گیس نکلنے کی تفصیلات فراہم کریں گے تو کارروائی مزید ہوگی۔عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی آپ نے وفاق اور صوبے کو فریق بنایا اس لیے ضروری معلومات آپ کو ہی دینا ہوں گی جس کے بعد عدالت نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید : صفحہ اول