ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ‘ ایف جی اور بی این نے اپنے میچز جیت لیے

  ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ‘ ایف جی اور بی این نے اپنے میچز جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ برائے چیمپئنز ٹرافی 2020ء کے پہلے سیمی فائنل میں ایف جی پولو ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 9-4 سے جبکہ بی این پولو ٹیم نے اے او ایس پولو ٹیم کو 4-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ڈائمنڈ پینٹس پولو کپ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آغا مرتضیٰ علی خان، میر شعیب احمد، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف،ممبران اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ پہلے سیمی فائنل میں ایف جی پولو کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور آخری چکر تک میچ میں برتری برقرار رکھی۔ ایف جی پولو ٹیم نے میچ 9-4 سے جیتا۔ ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی نے چھ، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے دو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدرنے دو، میر حذیفہ احمد اور راجہ ارسلان نجیب نے ایک ایک گول سکور کیا

۔ دوسرے سیمی فائنل میں بی این پولو ٹیم نے اے او ایس پولو ٹیم کو 4-2 سے ہرایا۔ بی این پولو ٹیم کی طرف سے بابرنسیم، راجہ میکائل سمیع، ثاقب خان خاکوانی اور الوکیو سیلسٹینو نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ اے او ایس پولو ٹیم کی طرف سے اسماعیل افضل اور راجہ سمیع اللہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس طرح فائنل میچ اتوار کو بی این پولو ٹیم اور ایف جی پولو ٹیموں کے درمیان 2.45 پر کھیلا جائے گا۔