انڈر19ورلڈ کپ کی تیاری کے دوران سینئرز سے سیکھنے کا موقع ملا،حیدر علی

انڈر19ورلڈ کپ کی تیاری کے دوران سینئرز سے سیکھنے کا موقع ملا،حیدر علی

  



لاہور(اے پی پی)قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ انڈر19ورلڈ کپ2020ء کی تیاری کے سلسلہ میں جاری کیمپ کے دوران سینئرز سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، خواہش ہے کہ میں قومی ٹیم میں کھیلوں جس کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہوں،جو ٹیم زیادہ بہتر پرفارم کریگی وہی فیورٹ ہو گی، کوچز نے بہت سی ٹپس دی ہیں جن کو ہم نے پک بھی کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں زیادہ ترکھلاڑی نئے ہیں اس لئے ایک ماہ کے ٹریننگ کیمپ میں 8میچز رکھے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ پریکٹس کی جاسکے اور کھلاڑی اپنی تیاری مکمل کر لیں،ہمیں ذہنی طور پر بھی ٹریننگ دی جارہی ہے، اس حوالے سے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی وجہ سے ہمیں کافی سپورٹ ملی ہے۔حیدر علی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی جنوبی افریقہ کو دورہ کیا ہوا ہے اور میں وہاں کی کنڈیشنز سے بھی واقف ہوں اس لئے میں بہت بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم بیلنس ہے، جس میں آل راؤنڈرز، بیٹسمین اور بولرز شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جو ٹیم زیادہ بہتر پرفارم کریگی وہی فیورٹ ہو گی۔حیدر علی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہم جذباتی ہوکر نہیں بلکہ نارمل ہو کر کھیلیں گے جیسے دوسری ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کو کاپی کرتا ہوں،میری کوشش ہوتی ہے کہ ان کی طرح اچھا پرفارم کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں قومی ٹیم میں بھی کھیلوں، اس سلسلے میں سینئرز کی سپورٹ حاصل ہے اور مجھے کافی اعتماد ملا۔انکا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ورلڈ کپ میں بہتر پرفارم کرونگا اور ہم ورلڈ کپ بھی جیتیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...