بگ بیش کھیلنے کاتجربہ ورلڈ کپ میں کام آئیگا، ندا ڈار

    بگ بیش کھیلنے کاتجربہ ورلڈ کپ میں کام آئیگا، ندا ڈار

  



کراچی (آئی این پی)لیڈی بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستانی آل راونڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ کا تجربہ ورلڈ کپ میں کام آئے گا، میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنا ہدف ہے۔آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ندا ڈار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل کیا گیا۔بین الاقوامی کرکٹ میں کامیابیاں سمیٹتی ندا ڈار کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے میں بگ بیش کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔انہوں نے شاہد آفریدی کو اپنا آئیڈیل قرار دینے کی وجہ بھی بتائی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے پرفارم کرنا ہمیشہ ہدف رہا ہے، عالمی سطح پر خود کو منوانے کے بعد ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...