آئی لینڈرز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، لوکیش راہول

  آئی لینڈرز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، ...

  



نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز لوکیش راہول نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے آخر میں مسلسل فتوحات کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں لوکیش راہول نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور سری لنکن ٹیم کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے کسی ایک کھلاڑی پر فوکس کرنے کی بجائے پوری ٹیم کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل اتوار کو گوہاٹی میں شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...