کراچی‘سینئرز‘جونئیرز ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد آج سے ہوگا

کراچی‘سینئرز‘جونئیرز ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد آج سے ہوگا

  



کراچی(اے پی پی) سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد (آج) ہفتہ سے ہوگا۔ کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ماڈرن کلب کراچی میں کھیلے جانے والی سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ کو اسپانسر انڈس فارما نے کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین انڈس فارما سعید اسمعیل چیمپیئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی کی حیثیت سے کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کراچی، لاہور، حیدرآباد اور دادو سے 160سے زائد انٹریز موصول ہوئی ہیں۔ سیڈینگ کے مطابق حششیش کمار 18سنگلز میں ٹاپ سیڈ ہیں۔ انڈر 16میں طاحہ امان، گرلز18 میں لاہور کی زہرا سلمان، انڈر 14 میں لاہور کے حیدر علی سلمان، انڈر12 میں حسین علی رضوان اور انڈر 12 میں لاہور کی ہانیہ منہاس ٹاپ سیڈ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی