بھارتی کھلاڑی کے کھری کھری سنانے پر امپائر نے فیصلہ تبدیل کر دیا

  بھارتی کھلاڑی کے کھری کھری سنانے پر امپائر نے فیصلہ تبدیل کر دیا

  



دہلی (آئی این پی)بھارت کی سب سے بڑی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ رانجھی ٹرافی کے ایک میچ کے دوران غلط آؤٹ دینے پر کھلاڑی نے پویلین جانے کے بجائے امپائر کو کھری کھری سنا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پنجاب اور دہلی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب فیلڈ امپائر پسچم پھاٹک نے پنجاب کے اوپنر شبمن گل کو آٹ قرار دیا۔بھارتی پنجاب کے اوپنر نے امپائر کے فیصلے کو ماننے کے بجائے امپائر کے پاس جا کر اسے کھری کھری سنا دیں جس پر امپائر نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔بات صرف یہیں پر ختم نہ ہوئی بلکہ اس واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم گرانڈ سے باہر چلی گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔میچ ریفری کو اس معاملے میں مداخلت کرنا پڑی اور پھر طویل بحث کے بعد پنجاب کے کھلاڑی کو آٹ قرار دیکر میچ کا دوبارہ سے آغاز کرایا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی