پشاور پریمیئر لیگ‘سانتالوکیہ کلب نے جماعت اسلامی یوتھ کو شکست دیدی
پشاور(آن لائن)حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے گراؤنڈ پر جاری پشاور پریمیئر لیگ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا،سانتالوکیہ کلب نے مدمقابل ٹیم جماعت اسلامی یوتھ کو 34رنز سے شکست دیدی۔پشاور میں ایک طویل وقفے کے بعد کرکٹ کے ایک بڑے ایونٹ پشاور پریمیئر لیگ کے دوسرے روز کھیلے جانیوالے میچ میں سانتالوکیہ اور جماعت اسلامی یوتھ کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا،جسمیں پہلے کھیلتے ہوئے سانتالوکیہ کلب نے مقرررہ اوورزمیں 161رنز سکور کئے،جس میں حیات نے56اور عمران نے 33رنز بنائے جبکہ اعزازعلی 24رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے عثمان علی،قادراور حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں جماعت اسلامی یوتھ کی پوری ٹیم 127رنزبناکر آؤٹ ہوگئی،بدرالدین نے40 اور قادر 28رنز کیساتھ نمایاں سکورررہے۔سانتالوکیہ کلب کی جانب سے ذیشان نے4،عاطف نے 2جبکہ محمد آصف نے دو اور حیات نے ایک وکٹ حاصل کی۔سانتا لوکیہ کلب کے حیات کو بہترین کاکردگی کے بناء پر مین آف دی میچ قراردیکر ٹرافی دیدی گئی۔