اے ٹی پی کپ ٹورنامنٹ میں آج 4 ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

  اے ٹی پی کپ ٹورنامنٹ میں آج 4 ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

  



سڈنی (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو چار ٹیمیں ایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی کپ ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جسں میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو ارجنٹائن کا مقابلہ پولینڈ سے ہوگا۔ ارجنٹائن کی ٹیم گیڈو پیلا، ڈیگو سچوارٹزمین پر مشتمل ہے، پولینڈ کی ٹیم میں کامل مجرزاک اور ہوبرٹ ہرکاز شامل ہیں

۔ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو ہی آسٹریا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن یہ نیا اے ٹی پی ٹیم ایونٹ شروع کر رہی ہے جو 3 جنوری کو شروع ہوکر 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...