ویٹرنز ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا

ویٹرنز ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے پی پی) ویٹرنز ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز (آج) سے ہوگا۔ مہتاب چاؤلہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغاز (آج) ہفتہ سے اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں ہوگا۔ ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں گروپ (بی) میں شامل اقبال میموریل ویٹرنز اور ناظم آباد مجاہد ویٹرنز کے درمیان شام 6 بجے جبکہ دوسرے میچ میں روپ) ڈی(میں شامل موورز ویٹرنز اور پاک فلیگ ویٹرنز کی ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔