اشرف بٹ کرکٹ کلب نے فیض باغ کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

    اشرف بٹ کرکٹ کلب نے فیض باغ کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے فیض باغ کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کرول گھاٹی اسٹیڈیم بند روڈ پر کھیلے گئے ایک میچ میں محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت ہوا اور سابق پاکستانی امپائر ملک افتخار کے فیض باغ کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔فیض باغ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوور میں 144رنز بنائے۔کپتان وقار ملک کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نا ہو سکا جنہوں نے 31رنز بنائے جبکہ محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب کی جانب سے محمد اسرار نے تین،زرغام نے دو اور عثمان بٹ نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں محمد اشرف بٹ کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔عبدالوہاب عباسی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے۔میچ کے اختتام پر فرحت ہسپتال کے روح رواں ڈاکٹر فرحت عباس،اصغر بٹ،اکبر بٹ،محمد اکرم،اسلم بٹ اور محمد ارشد بٹ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں کرکٹ کے متعلق مفید ٹپس سے نوازا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی