پاکستانیو!میں آرہا ہوں، سب پر پل فورس کو سپورٹ کریں، اس بارہوگا، کوئٹہ، کوئٹہ، شین واٹسن

پاکستانیو!میں آرہا ہوں، سب پر پل فورس کو سپورٹ کریں، اس بارہوگا، کوئٹہ، ...

  



لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے پانچویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن نے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہو چکا ہے اور ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی کھلاڑیوں کی بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں ایک دوسرے کو مقابلے کے لیے تیار رہنے کا چیلنج بھی دیا جا رہا ہے۔دو روز قبل شاداب خان کے بیان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں انہیں کہا تھا کہ تیار رہنا، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں۔اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی کے اوپنر شین واٹسن نے بھی ایک پیغام جاری کیا ہے لیکن اس پیغام کی خاص بات یہ ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی نے یہ بیان اردو میں جاری کیا ہے۔شین واٹسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستانیو! میں آرہا ہوں، آپ سب پرپل فورس کو سپورٹ کریں، اس بار ہو گا، کوئٹہ، کوئٹہ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...