بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چوتھے مرحلے میں آج آخری 2 میچ کھیلے جائیں گے

  بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چوتھے مرحلے میں آج آخری 2 میچ کھیلے جائیں گے

  



سلہٹ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چوتھے مرحلے میں (آج) ہفتہ کو آخری دو میچ سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 33 ویں میچ میں چٹوگرام چیلنجرز اور کھلنا ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چٹو گرام چیلنجرز کی قیادت نورالحسن کریں گے جبکہ کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم مشفیق الرحیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ لیگ کے 34 ویں میچ میں سلہٹ تھنڈر اور راجشاہی رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ سلہٹ تھنڈر کی ٹیم آندرے فلچر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ لیگ کی ٹاپ ٹیم راجشاہی رائلز کی کپتانی پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈ شعیب ملک کرینگے۔ راجشاہی رائلز کی ٹیم سب سے زیادہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ سلہٹ تھنڈر کی ٹیم ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ دونوں میچز انٹر نیشنل سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن کا چوتھا مرحلہ جاری ہے جس کے چھ میچز سلہٹ میں کھیلے جائینگے اور شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جن کے درمیان 46 میچز کھیلے جائیں گے۔ کومیلا واریئرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ کا فائنل میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...