کینیڈا کا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز، امریکہ اپنا میچ ہار گیا

کینیڈا کا اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز، امریکہ اپنا میچ ہار گیا

  



برسبین (اے پی پی) کینیڈا کی ٹیم نے اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں یونان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا۔ جمعہ کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ گروپ ایف کے ابتدائی مرحلے میں کینیڈین ٹیم نے انہتائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی ٹیم کو باآسانی 3-0 سے ہرا دیا۔ مینز سنگلز مقابلے میں کینیڈا کے فیلکس آگر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں یونان کے حریف کھلاڑی مائیکل پریلواراکیس کو 6-1 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ ایک اور مینز سنگلز میچ میں کینیڈا کے ڈینس شاپووالو نے ٹائی بریک پر یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس کو 7-6(8-6) اور 7-6(7-4) سے ہرا دیا جبکہ مینز ڈبلز مقابلے میں کینیڈا کے فیلکس آگر اور ڈینس شاپووالو نے حریف یونانی کھلاڑی مائیکل پریلواراکیس اور سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ ناروے کی ٹیم نے اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ گروپ ڈی میں کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ناروے نے امریکی ٹیم کو 2-1 سے ہرا دیا۔ جمعہ کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے اے ٹی پی کپ ٹینس ٹورنامنٹ گروپ ڈی کے ابتدائی مرحلے میں ناروے کی ٹیم نے حریف امریکی ٹیم کو 2-1 سے ہرا دیا۔ پہلے مینز سنگلز میچ میں امریکہ کے ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ناروے کے وکٹر ڈوراسووک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا دیا۔ دوسرے مینز سنگلز میچ میں ناروے کے کیسپر ریڈ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد امریکہ کے جان اسنر کو شکست دی۔ انکی فتح کا سکور 6-7(3-7)، 7-6(10-8) اور (6-4) تھا۔ اس کے بعد مینز ڈبلز مقابلے میں ناروے کے وکٹر ڈوراسووک اور کیسپر ریڈ نے سخت مقابلے کے بعد امریکی ایسٹن کریجک اور انکے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام کو 4-6، 6-3 اور 10-5 سے ہرا کر مقابلہ 2-1 سے جیت لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...