میڈیا نے بلین ٹریز سونامی کو بی آر ٹی منصوبہ بنا دیا: شوکت یوسفزئی 

میڈیا نے بلین ٹریز سونامی کو بی آر ٹی منصوبہ بنا دیا: شوکت یوسفزئی 

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی  نے بعض صحافیوں کی طرف سے غلط رپورٹنگ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلین ٹریز سونامی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے مگر چینلز نے بی آر ٹی منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی سے منسوب کر دیا جو میں نے نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بی آر ٹی ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور انشاء اللہ یہ منصوبہ اس سال کے اوئل ہی میں مکمل ہو جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے کہا تھا کہ عالمی  اداروں نے اس کو سراہا ہے کیونکہ یہ واحد صوبہ ہے جس نے گلوبل وارمنگ بون چیلنج قبول کرتے ہوئے ایک ارب سے زائد درخت لگائے اور اب انشاء اللہ تعالی پورے ملک میں دس ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے کہا تھا اس کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے لیکن کچھ رپورٹرز نے اس کی غلط رپورٹنگ کرتے ہوئے اس کو بی آر ٹی سے منسوب کر دیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ رپورٹنگ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...