" ہم نے سردی کا 25 سالہ ریکارڈ توڑا ہے " فرط جذبات میں بلاول نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بارش کے بعد سردی پی پی چیئرمین کیلئے پریشانی کاباعث بن گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوایک بار پھرسوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کا وہ بیان ہے جس میں وہ سندھ کے شہرسکھر کی سردی بڑھنے کاکریڈٹ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا آپ نے اخباروں میں بھی پڑھا ہوگا،ہم نے سکھر میں سردی کاپچیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیاہے۔بلاول کے اس بیان کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہے ہیں اور ان کی میمز بنائی جارہی ہیں۔
"زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے"
— سینٹی میٹر (@Mian9211) December 31, 2019
کے بعد پیش خدمت ہے کہ
ہم نے سکھر میں سردی کا 25 سالہ ریکارڈ توڑا۔???????? pic.twitter.com/Y4XJmW47ms
اسی بیان میں مزید ان کا کہنا تھاکہ اس شدید سردی میں وہاں(سکھر) کے لوگوں کے گھر توڑے گئے ہیں اور انہیں بے گھر کیاگیاہے۔بلاول نے اپنے بیان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لوگوں کے نام نکالے جانے اور ملک کی پریشان کن معاشی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی بلاول بھٹو بارش سے متعلق اپنے ایک بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرچکے ہیں۔
ہاہاہا خان صاحب چھا گئے او ????
— Mansoor Malik (@Mansoor_pti_) November 18, 2019
جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے ???? @BBhuttoZardari pic.twitter.com/DOCBfdG5FO
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جب بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔بلاول کے اس بیان پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کی نقل اتاری تھی۔