آدھی ایم کیو ایم چاہتی ہے سندھ سے وزارتیں ملیں،فاروق ستار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے سابق کنونیئر فاروق ستارنے کہاہے کہ آدھی ایم کیو ایم چاہتی ہے سندھ سے وزارتیں ملیں، عوام کراچی کی ابتری کی ذمہ دار ایم کیو ایم کو سمجھتی ہے ۔
ایم کیو ایم کے سابق کنونیئرفاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدھی ایم کیو ایم چاہتی ہے سندھ سے وزارتیں ملیں، عوام کراچی کی ابتری کی ذمہ دار ایم کیو ایم کو سمجھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزارتیں تو مل جائیں گی عوام کا کیا ہو گا؟کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے،کراچی میں احساس محرومی آسمان سے باتیں کررہاہے،کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم دو حکومتیں انجوائے کررہی ہے،تحریک انصاف کو کوئی فکر نہیں جوچاہتے تھے لے لیا،عوام تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے بدظن ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلاول کی پیشکش ،ایم کیو ایم پرانی تنخواہ پر ہی کام کرے گی۔