لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس ،4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 14 روزکی توسیع

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس ،4 ملزمان کے جوڈیشل ...
لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس ،4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 14 روزکی توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں 4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 14 روزکی توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کو18 جنوری کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امیرمحمدخان نے سماعت کی،نیب نے 4 گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے 4 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید 14 روزکی توسیع کردی اور18 جنوری کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب پراسیکیوٹرکورپورٹ پیش کرنےکاحکم دیدیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...