وزیر اعظم کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کےلئے علیحدہ کاﺅنٹر قائم

وزیر اعظم کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کےلئے ...
وزیر اعظم کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کےلئے علیحدہ کاﺅنٹر قائم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کےلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں کی سہولت کےلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک جانے والی مسافر خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیئے۔کاؤنٹرز کے قیام سے اب خواتین مسافر ائیر پورٹ پر قائم کردہ علیحدہ لائن سے گرز کرسکریننگ کا مرحلہ مکمل کریں گی، ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رش اور لمبی قطاروں کے باعث خواتین مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دیگر ائیر پورٹس پر بھی خواتین مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی اے اے حکام کاکہنا ہے کہ دیگر ایئرپورٹس پر بھی خواتین کیلئے علیحدہ قطاریں بنوائی جائیں گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد