پوری پارلیمنٹ نے میاں صاحب کے منتخب کردہ آرمی چیف پراعتماد کااظہارکیاہے،مریم اورنگزیب کھمبانوچنے لگیں

پوری پارلیمنٹ نے میاں صاحب کے منتخب کردہ آرمی چیف پراعتماد ...
پوری پارلیمنٹ نے میاں صاحب کے منتخب کردہ آرمی چیف پراعتماد کااظہارکیاہے،مریم اورنگزیب کھمبانوچنے لگیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماخصوصا مرکزی لیڈرشپ’ ووٹ کو عزت دو‘ جیسے بیانیہ کے فروغ کے دوران کئی باتیں ایسی بھی کرتی رہی جس سے ظاہرہوتا تھا کہ وہ سیاست میں فوجی مداخلت کے بالکل حق میں نہیں ہیں ۔تاہم اب لیگی رہنماوں کے آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق ’مثبت‘ بیانات نے ان کی حالت کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی کردی ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ایک بیان کو بھی اسی پوائنٹ آف ویو سے دیکھا جارہاہے۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پوری پارلیمنٹ نے میاں صاحب کے منتخب کردہ آرمی چیف پر اعتماد کااظہارکیاہے۔

انہوں نے کہا یہ ایک سنہری موقع ہے کہ تمام سیاسی جماعتیںنوازشریف کے منتخب کردہ آرمی چیف پر اعتمادکررہی ہیں۔انہوں نے کہااس واقعے سے پوری قوم کو میاں نوازشریف کی ذہانت اور سمجھداری کااندازہ ہوگیاہے۔

مریم کے مطابق ان کی جماعت نے اپنی پالیسی نہیں بدلی بلکہ وہ چھبیس نومبر دوہزار سولہ والے اپنے فیصلے کی توثیق کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ہم صحیح تھے۔مریم نے کہا وہ نہیں جانتیں کہ دیگر جماعتیں اب شرمندہ ہوں گی یا نہیں لیکن ان کی جماعت نہیںہوگی کیونکہ جیسے بھی حالات ہوں ہم نے بہتری کیلئے کا کیا۔

مزید : قومی