چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمدکراچی پہنچ گئے،مزارقائد پر حاضری دیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدکراچی پہنچ گئے،چیف جسٹس گلزاراحمد آج مزارقائد پر حاضری دیں گے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کراچی پہنچ گئے،جسٹس گلزاراحمد کا بطور چیف جسٹس آف پاکستان پہلاکراچی کا دورہ ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد آج مزارقائد پر حاضری دیں گے ،چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم کورٹ میں اہم دفتری امور کاجائزہ بھی لیں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان اتوار کو واپس اسلام آبادروانہ ہوں گے ۔