اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری متفرق درخواست دائر

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری متفرق ...
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری متفرق درخواست دائر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں متفرق درخواست دائرکردی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اجتماعی مفادعامہ کی خاطراعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے،اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس اور ججز کی ریٹائرمنٹ کی مدت5 سال بڑھائی جائے ،درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ ججز کی ریٹائرمنٹ کی معیاد70 سال مقرر کرنا نہایت ضروری ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی