’پاکستان میں پانی سے کارچلانے والے کو فراڈیاکہاگیامگر ویسی گاڑی اب جاپان میں۔۔۔‘حامد میرنے جاپانی گاڑی کی ویڈیو پوسٹ کردی

’پاکستان میں پانی سے کارچلانے والے کو فراڈیاکہاگیامگر ویسی گاڑی اب جاپان ...
’پاکستان میں پانی سے کارچلانے والے کو فراڈیاکہاگیامگر ویسی گاڑی اب جاپان میں۔۔۔‘حامد میرنے جاپانی گاڑی کی ویڈیو پوسٹ کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر ماضی میں کئے گئے اپنے ایک پروگرام کے ناقدین پر برس پڑے۔کہتے ہیں انہوں نے پانی سے گاڑی چلانے کی کوشش کو سائنسدانوں میں موضوع بحث بنایامگرلوگوں نے کوشش کرنے والے شخص کو فراڈیا قرار دے دیالیکن بیرون ملک چلنے والی ویسی گاڑی کوعظیم ایجاد قرار دیاجارہاہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر حامد میرنے گاڑی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’چند سال پہلے آغا وقار نامی ایک پاکستانی نے پانی سے گاڑی چلائی اور میں نے اس گاڑی پر کچھ سائنس دانوں میں بحث کرائی تو آغا وقار کو فراڈیا قرار دیا گیا گالیاں دی گئیں اب ایسی ہی گاڑی جاپان میں چل رہی ہے اور گالیاں دینے والوں کا کہنا کہ یہ ایک عظیم ایجادہے اسے کہتے ہیں احساس کمتری‘۔

واضح رہے کہ ایک مکنیکل انجینئرآغا وقار احمد نے جولائی دوہزار بارہ میں دعویٰ کہ وہ پانی کی مدد سے کار چلا سکتے ہیں پہلے تو پاکستانی میڈیا میں توانائی کے بحران کے ایک کرشماتی حل کے طور پر پیش کیا گیا۔آغا وقار احمد نے دار الحکومت اسلام آباد میں دو وفاقی وزراءکی موجودگی میں آلے کی عملی تجربہ کر کے دکھایا۔پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے آغا وقار کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے پانی کے اجزا آکسیجن اور ہائیڈروجن کے ایٹمز کو باآسانی الگ کرنے کا طریقہ دریافت کر لیاہے اور اس میں توانائی کا استعمال بھی انتہائی کم ہوتا ہے۔


انہوں نے اس سے پہلے سندھ کے ہی ایک وفاقی وزیر کو اپنے اس منصوبے کے بارے میں بتایا تھا۔ جس کے بعد وہ وزیر اس معاملے کو وفاقی کابینہ میں لے کر گئے جہاں اس معاملے پر بحث کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بنائی گئی۔اس وقت کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر میر چنگیز خان جمالی جنہوں نے آغا وقار کی واٹر کِٹ کا عملی مظاہرہ دیکھ رکھا تھا، اس تصور کو ایک انقلابی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم کرادر ادا کرے گا۔


پاکستانی میڈیا میں اس ’واٹر کِٹ‘ کے حوالےسے جذبات اس قدر بڑھ گئے کہ کئی نامور ٹی وی اینکرز جیسے جیو ٹی وی کے حامد میر اور ڈان نیوز کے طلعت حسین نے اس نئی ایجاد کو لے کر تیس جولائی کو پروگرام کیے۔ پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اس واٹر کٹ پر ایک پروگرام کیا جس میں اس ایجاد کے موجد آغا وقار احمد کو پاکستانی سائنسدان ڈاکِٹر ثمر مبارک کے روبرو بلایا گیا۔
جیو نیوز کے حامد میر نے ایک قدم اور آگے جاتے ہوئے آغا وقار کو تیس اگست کو ایک مرتبہ پھر اپنے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں مدعو کر دیا۔ اس مرتبہ ان کے ساتھ پروگرام کے شرکائ میں ماہر طبیعات ڈاکِٹر پرویز ہود بھائی اور ایک جوہری سائنسدان ڈاکِٹر شوکت حمید خان شامل تھے۔

تاہم کئی سائنسدانوں نے ان کے منصوبے کو فراڈ قرار دے کر مسترد کردیا تھا تاہم ویسی ہی ایک کار کا جاپانی شہر اوساکا میں ایک کامیاب تجربہ کیاگیاہے۔