پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے،فردوس عاشق اعوان

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ...
پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے۔اسلام تمام مذاہب کے احترام کو لازم قرار دیتا ہے۔


معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سیکولرازم کے نام پر بننے والا بھارت آج تعصب اور نفرت کی آگ میں جل رہا ہے۔ بھارت میں اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں۔این آر سی اور بھارتی شہریت کے متعصبانہ امتیازی اور نفرت پر مبنی اقدامات سے اقلیتوں کو ان کی شہریت کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔


فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ قومی پرچم کا سفید رنگ ان کی نمائندگی کا مظہر ہے۔کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال اور پاکستان کے امن کا پیامبر ہونے کی دلیل ہے۔


انہوں نے کہا کہ بھارتی معاشرے پر ہندتوا کا غلبہ ہے۔گاندھی اور نہرو کا ہندوستان مٹتا دکھائی دیتا ہے اور "ہندتوا ستان" میں اقلیتوں کو بدترین تشدد، جبراور ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔