نیب نے رانا ثنا اللہ کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب نے رانا ثنا اللہ کو دوبارہ طلب کرلیا
نیب نے رانا ثنا اللہ کو دوبارہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے رانا ثنااللہ کو دوبارہ طلب کرلیا،نیب لاہو ر نے رانا ثنا اللہ کودوبارہ 2 ہفتوں کے بعد پیش ہونے کی ہدایت کردی،نیب نے رانا ثنااللہ کو دوبارہ پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کرکے لانے کا کہا ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے رانا ثنااللہ کو الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کا ریکارڈ بھی مہیا کرنے کا کہاہے ، رانا ثنااللہ سے مشترکہ پراپرٹی ،کاروبار ،قرض سمیت دیگر تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رانا ثنا اللہ کو اثاثہ جات فارم کیساتھ 20 سال کا انکم ٹیکس اور آمدنی کاریکارڈ لف کرنے کی ہدایت کی ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیگی رہنما سے پوچھا گیا ہے کہ سیاست میں آنے سے قبل کتنے اثاثے تھے اور اب کتنے اثاثوں کے مالک ہیں ؟۔