چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاآئی جی خیبرپختونخواکوپولیس افسرمیاں عبدالقادر کیخلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاآئی جی خیبرپختونخواکوپولیس افسرمیاں ...
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاآئی جی خیبرپختونخواکوپولیس افسرمیاں عبدالقادر کیخلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو الگ الگ مراسلہ ارسال کردیا،صادق سنجرانی نے کے پی میں تعینات پولیس افسر میاں عبدالقادر کیخلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو سینیٹر اورنگزیب خان اوران کی فیملی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیدیا، چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ میاں عبدالقادر کیخلاف کارروائی کرکے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی مراسلہ ارسال کردیا، چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو میاں عبدالقادر کو معطل کرنے اورانکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد