ارطغرل کی اردو ڈبنگ کیلئے بہترین آپشنز پر کام جاری،جلد سے جلد براڈکاسٹنگ کیلئے تیارہیں، پی ٹی وی

ارطغرل کی اردو ڈبنگ کیلئے بہترین آپشنز پر کام جاری،جلد سے جلد براڈکاسٹنگ ...
ارطغرل کی اردو ڈبنگ کیلئے بہترین آپشنز پر کام جاری،جلد سے جلد براڈکاسٹنگ کیلئے تیارہیں، پی ٹی وی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن نے معروف ترک ڈرامہ ”ارطغرل“ کی اردو میں ڈبنگ کا سلسلہ رکنے کی تصدیق کردی  اور سرکاری ٹی وی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈبنگ رکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’پی ٹی وی فی الحال ”ارطغرل“کی ڈبنگ کے بہترین آپشنز پر کام کررہا ہے۔اس تاریخی اور عظیم ڈرامہ پر انتہائی باریک بینی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وائس اوور ز کی تبدیلی سے اس کا اصل مفہوم نہ کھوجائے‘۔

ترک میڈیا ’ترکی اردو‘ کے ٹویٹ کے جواب میں سرکاری ٹی وی نےٹویٹ کیا کہ’پی ٹی وی ترک ڈرامہ سیریل’ ارطغرل ‘کی اردو ڈبنگ کے ساتھ جلد از جلد براڈکاسٹنگ کیلئے پوری طرح تیارہے۔اس حوالے سے میڈیا کے ایک مخصوص حلقے میں ہونے والی چہ میگوئیاں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی وی نے آج ہی بیان جاری کیا ہے

سرکاری ٹی وی کے مطابق جیسے ہی بہترین لوگوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگا ڈرامے کی ڈبنگ شروع ہوجائے گی۔پی ٹی وی اپنے ناظرین کو ڈرامہ کی ڈبنگ اور آن ایئر ہونے سے متعلق شیڈول کی تفصیلات وقتا فوقتا پی ٹی وی نیوز ، ٹویٹر ااور فیس بک پر جاری کرتارہے گا۔

پی ٹی وی نے اپنا بیان ٹویٹر کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی جاری کیا ہے

واضح رہے کہ ترک میڈیا کی اردو سروس نے ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خاتون خود کو ڈبنگ ٹیم کا حصہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ پی ٹی وی کے ہیڈکوارٹر میں اس ڈرامہ کی چھ اقساط کی اردو میں ڈبنگ کی گئی تاہم پھر بغیر کوئی وجہ بتائے مزید ڈبنگ کرنے سے روک دیا گیااور یہ بھی نہیں بتایا گیاکہ آیا اب دوبارہ سے ڈبنگ ہو گی بھی سہی یا نہیں۔دیا کے مطابق ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ سمجھتی ہو کہ اس ڈرامہ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی سے نہیں دکھایا جانا چاہئے۔ان کے مطابق اس کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ شاید پی ٹی وی اسی پرائیویٹ چینل سے ڈبنگ کروالے جس سے پہلے بھی کرواکے چلاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا ویڈیو بنانے کا مقصد لوگوں کو تازہ ترین صورتحال سے آگا ہ کرنا ہے۔

ترکی اردو کے نام سےٹویٹر اکاونٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈرامے کو پی ٹی وی سے دکھائے جانے کا اعلان کیا تھا اور اس کی 6 اقساط کی ڈبنگ ہوئی مگر پھر اچانک سلسلہ بند کر دیا گیا۔ مبصرین کے مطابق اس کی وجہ عرب ریاستوں کا دباو¿ ہو سکتا ہے۔تاہم دباو کے حوالے سے ترکی اردونے یہ نہیں بتایا کہ کن مبصرین نے اسے عرب ریاستوں کا دبا کا قرار دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا /تفریح