بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے، شمال مغربی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے۔وسطی/ جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے چند میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔پنجاب کے اضلاع لیہ، جھنگ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑسکتی ہے تاہم دیگر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔لاہور میں بڑھتی ہوئی سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری تک جانے کا امکان۔بالائی سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، روہڑی، پڈعیدن اور جیکب آباد میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں تھمنے کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ 6 جنوری سے سرد ہواو¿ں کا ایک نیا سلسلہ کراچی پہنچے گا جو 9 جنوری تک برقرار رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ابیٹ آباد، بٹگرام ، ہری پور، بشام ، مانسہرہ، بونیر، چترال، دیر، مالاکنڈ، شانگلہ اور سوات کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

مزید :

ماحولیات -