چیف جسٹس گلزاراحمد نے کراچی رجسٹری مقدمات کی سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دیدیئے

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کراچی رجسٹری مقدمات کی سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دیدیئے
چیف جسٹس گلزاراحمد نے کراچی رجسٹری مقدمات کی سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دیدیئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواستوں کی سماعت کاروسٹرجاری کردیاگیا،10 جنوری کو 2 بنچ مختلف درخواستوں کی سماعت کریں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ رجسٹری کا دورہ کیااورسپریم کورٹ رجسٹری میں میں اہم دفتری امور کاجائزہ لیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواستوں کی سماعت کاروسٹرجاری کردیاگیا،چیف جسٹس پاکستان گلزاراحمد10 جنوری کو کراچی میں مقدمات کی سماعت کریں گے ،10 جنوری کو 2 بنچ مختلف درخواستوں کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا،ایک بنچ میں چیف جسٹس پاکستان،جسٹس فیصل عرب،جسٹس سجادعلی شامل ہیں،چیف جسٹس گلزاراحمد تجاوزات،غیرقانونی تعمیرات ودیگررپورٹ کاجائزہ لیں گے جبکہ دوسرابنچ جسٹس مشیرعالم اورجسٹس مقبول باقرپر مشتمل ہے،2 رکنی بنچ سول کیسزسمیت مختلف درخواستوں کی سماعت کرےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی