” ان کو سمجھانے کی کوشش کی ہے ، میں نے چیئرمین نیب کو میسج پہنچا دیا ہے کہ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

” ان کو سمجھانے کی کوشش کی ہے ، میں نے چیئرمین نیب کو میسج پہنچا دیا ہے ...
” ان کو سمجھانے کی کوشش کی ہے ، میں نے چیئرمین نیب کو میسج پہنچا دیا ہے کہ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ نیب ترمیم بل کو اگر پڑھیں تو اس میں واضح ہے کہ نیب کو دو تاجروں کے درمیان ہونے والی ڈیل میں مداخلت سے روکا گیاہے۔دوسری چیز ٹیکس کیسز ویسے بھی ایف بی آر کا کام ہے اس پر نیب کا کیا کام ہے کہ وہ نیب کیسز میں جائے۔یہی پیغام میں نے چیئرمین نیب تک پہنچادیا ہے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ یہاں بہت بڑا پرابلم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہاکہ نیب قانون میں اس لیے ترمیم کی کیونکہ بیوروکریٹس پر تلوار لٹک رہی تھی، نیب قانون کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں فائلیں آگے نہیں چل رہی تھیں اور حکام دستخط کرتے ہوئے ڈرتے تھے، نیب آرڈیننس لانےکامقصدبیوروکریٹس کوکھل کر کام کرنےکاموقع دیناہے۔

عمران خان نے تقریب میں سامنے بیٹھے چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاچیف سیکرٹری صاحب اب تو آپ کے افسران کے پاس کام نہ کرنےکا کوئی بہانہ نہیں ہوگا، امید ہے بیوروکریسی اب اچھا کام کرےگی۔

مزید : قومی