خیبرپختونخواکابینہ میں ردوبدل اورتوسیع،وزیربلدیات شہرام ترکئی کاقلمدان تبدیل

خیبرپختونخواکابینہ میں ردوبدل اورتوسیع،وزیربلدیات شہرام ترکئی کاقلمدان ...
خیبرپختونخواکابینہ میں ردوبدل اورتوسیع،وزیربلدیات شہرام ترکئی کاقلمدان تبدیل

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اورتوسیع کردی گئی جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اقبال وزیراورشاہ محمدکو صوبائی کابینہ میں بطوروزیرشامل کرلیاگیاہے،اقبال وزیرکاتعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے ،اقبال وزیرکووزیر ریلیف جبکہ شاہ محمدوزیرٹرانسپورٹ بنادیاگیا،خلیق الرحمان وزیراعلیٰ کے مشیربرائے ہائرایجوکیشن مقررکردیئے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عارف احمدزئی،شفیع اللہ،ریاض خان،ظہورشاکرمعاونین خصوصی مقرر کردیئے گئے،وزیرزادہ،احمدخان سواتی، غزن جمال،تاج محمدمعاونین خصوصی ہوں گے ،وزیرزادہ چترال سے پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن ہیں ،نوٹیفکیشن کے مطابق عارف احمدزئی معدنیات اورغزن جمال کوایکسائزکامحکمہ سونپ دیاگیا ۔

وزیربلدیات شہرام ترکئی کابھی قلمدان تبدیل کردیاگیا ان کو وزیرصحت بنادیاگیا جبکہ وزیرصحت ہشام انعام اللہ کی وزارت تبدیل کردی گئی اور انہیں سماجی بہبودکا محکمہ دےدیاگیا ،اکبرایوب خان سے سی اینڈڈبلیوکامحکمہ واپس لے کر محکمہ تعلیم مل گیا،مشیرتعلیم ضیااللہ بنگش کاقلمدان بھی تبدیل کردیا گیا انہیں آئی ٹی کامحکمہ دےدیاگیاجبکہ معاون خصوصی آئی ٹی کامران بنگش کومحکمہ بلدیات کاقلمدان مل گیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور