عالمی بینک اورایف بی آرمیں ٹیکس اصلاحات کاروڈمیپ تیار

عالمی بینک اورایف بی آرمیں ٹیکس اصلاحات کاروڈمیپ تیار
عالمی بینک اورایف بی آرمیں ٹیکس اصلاحات کاروڈمیپ تیار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک اورایف بی آرمیں ٹیکس اصلاحات کاروڈمیپ تیار کرلیاگیا،روڈمیپ پرعملدرآمدکیلئے عالمی بینک 40کروڑڈالرفراہم کرےگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی بینک اورایف بی آرمیں ٹیکس اصلاحات کاروڈمیپ تیار کرلیا،روڈمیپ پرعملدرآمدکیلئے عالمی بینک 40کروڑ ڈالرفراہم کرےگا،ذرائع ایف بی آر کاکہنا ہے کہ فیڈرل بورڈآف ریونیوکوضم کرنے کے خدشات ختم ہو گئے،عالمی بینک کےساتھ 5سال کیلئے ایف بی آرکے 19 اہداف طے پا گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 2024تک ٹیکس آمدن 7500ارب تک پہنچائی جائےگی،انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 34لاکھ تک پہنچائی جائےگی، دستاویزات کے مطابق ٹیکس اورگوشوارے جمع کرانے کاسالانہ دورانیہ کم کیاجائےگا،دورانیہ سالانہ 253سے کم کرکے 130گھنٹے پرلایا جائےگا،دستاویزات کے مطابق آئندہ 5سال میں آن لائن ٹیکس جمع کرانےکاجامع پلان دیناہوگا،کسٹم کلیئرنس کادورانیہ 97سے48گھنٹے پرلایاجائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...