خورشیدشاہ پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

خورشیدشاہ پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ...
خورشیدشاہ پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایم این اے خورشیدشاہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے چاراسیرارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔ارکان میں خورشیدشاہ، خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اوردیگر شامل ہیں ،پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ خورشیدشاہ علالت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر