چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور پھول ...
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے دورہ کراچی کے موقع پر مزارقائدپر حاضری دی اور مزار پر فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے،چیف جسٹس نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے اورسابق گورنر جنرل کے کردارکوخراج عقیدت پیش کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد دوروزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے سپریم کورٹ رجسٹری کا دورہ کیا اور تجاوزات،غیرقانونی تعمیرات ودیگررپورٹ کاجائزہ لیا،چیف جسٹس پاکستان نے کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے دو بنچ تشکیل دے دیئے۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے مزار قائد پر حاضری دی ،چیف جسٹس پاکستان نے بانی پاکستان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے،چیف جسٹس نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے اورسابق گورنر جنرل کے کردارکوخراج عقیدت پیش کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...