این آئی سی ایل کرپشن کیس ،احتساب عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا

این آئی سی ایل کرپشن کیس ،احتساب عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا
این آئی سی ایل کرپشن کیس ،احتساب عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کافیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق چیئرمین این آئی سی ایل سمیت 4 ملزموں کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میںاین آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کیس سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا، احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے 46صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے سابق چیئرمین ایل آئی سی ایل سمیت4 ملزموں کو بری کردیا،عدالت نے کہا کہ نیب ملزموں کیخلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ،زمینیں فروخت کرنے والے ملزموں کے مفرورہونے کا الزام ثابت نہیں ہوا،عدالت نے ملزموں کے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...