وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں آئی سی ٹی لیب کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں آئی سی ٹی لیب کا افتتاح کردیا
وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں آئی سی ٹی لیب کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں آئی سی ٹی لیب کا افتتاح کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کا میانوالی آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اوردیگر نے استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے آئی سی ٹی لیب کاافتتاح کیا،اس موقع پر وزیراعظم کوسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی ٹی لیب سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعدماڈل پولیس سٹیشن کاافتتاح بھی کریں گے۔