ٹرمپ کا مواخذہ سر پر لیکن اس سے قبل کس امریکی صدر کے مواخذے سے قبل عراق پر حملہ کیا گیا اور پھر مواخذے کی تحریک پر کیا اثر پڑا؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں
نیویار ک (ویب ڈیسک) امریکی صدرکلنٹن نے بھی مواخذے کے وقت عراق پر حملہ کیا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق مواخذے کی کارروائی کے دوران عراق پرحملوں کی مماثلت سامنے آگئی،اس وقت جب دودن بعد امریکی ایوان نمائندگان میں کلنٹن کے مواخذے پرووٹنگ ہونی تھی،سابق صدربل کلنٹن نے بھی 17دسمبر 1998 کوعراق پرفضائی حملہ کرایاتھا۔فضائی حملے کے بعد کلنٹن کے مواخذے کی کارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔