پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب کی شادی کی تقریب میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی، مقدمہ درج ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کو کیا دھمکیاں دی جاتی رہیں؟ مقامی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب کی شادی کی تقریب میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی، ...
پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب کی شادی کی تقریب میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی، مقدمہ درج ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر کو کیا دھمکیاں دی جاتی رہیں؟ مقامی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا

  



لاہور (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب کی شادی کی تقریب میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزیاں کیں،جس پرکاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتاہم فرخ حبیب کو مقدمہ میں نامزد نہیں کیا گیا،شادی میں شریک تحریک انصاف کی دیگر با اثر شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کرانے کی دھمکیاں دیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، معلوم ہوا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ میں ایک فارم ہاﺅس مینشن فارم ہاﺅس جھلکے پر فرخ حبیب کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جس میں ون ڈش اور مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی شادی کی تقریب جاری رہی تو انتظامیہ کو شکایت کی گئی ۔

اسے سی ذیشان رانجھا دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو سیاسی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا اور ٹیم ممبران سے ہاتھا پائی کی اور سنگین دھمکیاں دیں اور سرکاری عملہ کو دھکے دیئے ،جس پر اے سی نے تھانہ کاہنہ میں مذکورہ واقعہ کی شکایت کی ،جس پر پولیس نے فارم ہاﺅس کے مالک میاں محسن ، میاں احسن،محمد عرفان،سجاد یونس،حق نواز،سعید احمداوراجمل صادق کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ،تاہم فرخ حبیب اور ان کی فیملی کے کسی ممبر کو مقدمہ میں نامزد نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو جو انتظامیہ کی طرف سے استغاثہ ملا اس کے مطابق مقدمہ درج کیا اگر اس میں فرخ حبیب کا نام ہوتا تو ان کے خلاف بھی مقدمہ ہونا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایم این اے فرخ حبیب نے کہاکہ ہم قانون کااحترام کرتے ہیں،یہ میری مہندی کافنکشن تھا،ہم مقررہ وقت کے بعدچلے گئے تھے،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی فارم ہاﺅس انتظامیہ کے ساتھ تو تکرارہوئی،جس کے بعد اے سی نے مقدمہ درج کرایا،ہماراس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے،یہ فارم ہاﺅس اورضلعی انتظامیہ کاجھگڑاہے۔اس سے قبل بھی فارم ہاﺅس اور ضلعی نتظامیہ میں جھگڑارہتاہے،جس کی وجہ سے فارم ہاﺅس انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔میں نے یامیرے کسی رشتہ دار نے اے سی یا عملے کے کسی اور شخص کودھمکیاں نہیں دیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...