”ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ٹھیک ورنہ۔۔۔“ پی سی بی نے بنگلہ دیش کو زبردست جواب دیدیا، پاکستانیوں کی عزت رکھ لی

”ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ٹھیک ورنہ۔۔۔“ پی سی بی نے بنگلہ دیش کو زبردست جواب ...
”ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ٹھیک ورنہ۔۔۔“ پی سی بی نے بنگلہ دیش کو زبردست جواب دیدیا، پاکستانیوں کی عزت رکھ لی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کی صورت میں ٹی 20 میچوں کی میزبانی سے بھی انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ٹیسٹ میچوں کی ہوم گراونڈ میں میزبانی کے موقف پر ڈٹ گیا ہے اور پی سی بی نے بنگلا دیش کرکٹ حکام پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تو پھر ٹی 20 سیریز کی میزبانی بھی نہیں کریں گے، تاہم اس سیریز کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے ہو گا۔

دونوں ملکوں کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کرچکا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے ٹی 20 سیریز کھیل لیتے ہیں اور اس کے بعد ٹیسٹ میچز کھیلنے سے متعلق سوچیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ٹیسٹ میچز کھیلنا بھی ضرور ہیں اور یہ بات بی سی بی کو بتا دی گئی ہے بصورت دیگر ٹی 20 میچز بھی بعد میں ٹیسٹ میچز کیساتھ ہی ہو سکتے ہیں، ترجمان بورڈ نے واضح کیا کہ ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز دی ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے، ہم فل سیریز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...