بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف مسلمان فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف مسلمان فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف مسلمان فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عرفان پٹھان نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرفان پٹھان نے 19 سالہ کی عمر میں ڈیبیو کیا اور 15 سالہ کیرئیر میں 120 ون ڈے انٹرنیشنل، 29 ٹیسٹ اور 24 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 301 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ آخری مرتبہ 2012ءمیں انٹرنیشنل میچ کھیلے جبکہ 2007ءمیں پاکستان کیخلاف کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی 2006ءمیں پاکستان کیخلاف کی تھی۔ کیرئیر کے ابتداءمیں بہترین باﺅلنگ کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے آل راﺅنڈر میں تبدیل ہو گئے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی وجہ سے ہی ان کی باﺅلنگ متاثر ہوئی اور بالآخر کیرئیر کے خاتمے کا سبب بھی بنی۔

مزید : کھیل