افغانستان اور عراق پر حملہ ہوا تو چوہدری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ میں کس کے حق میں ووٹ دیا تھا؟ کئی سال بعد بڑا انکشاف

افغانستان اور عراق پر حملہ ہوا تو چوہدری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ میں کس کے ...
 افغانستان اور عراق پر حملہ ہوا تو چوہدری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ میں کس کے حق میں ووٹ دیا تھا؟ کئی سال بعد بڑا انکشاف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت تیسری عالمی جنگ شروع کرسکتی ہے، انہوں نے افغانستان اور عراق پر حملوں کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا کیونکہ وہ جنگوں کے خلاف ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اس کا نتیجہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے، یہ ایک ٹنڈر باکس میں ڈائنامائٹ پھینکنے جیسا ہے۔

چوہدری سرور نے افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور برطانوی رکن پارلیمنٹ افغانستان اور عراقی جنگ کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے ان جنگوں کے خلاف ووٹ دیا تھا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگوں کے نتیجے میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنایا گیا تھا لیکن ن لیگی قیادت سے اختلافات کے باعث وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے ، بعد ازاں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور دوبارہ گورنر پنجاب بن گئے۔ پاکستان واپس آنے سے پہلے چوہدری سرور برطانیہ کی سیاست میں انتہائی متحرک تھے، وہ 1997 سے 2010 تک گلاسگو ، سکاٹ لینڈ سے برطانوی رکن پارلیمنٹ رہے تھے، برطانوی پارلیمنٹ میں رکن منتخب ہونے والے پہلے مسلمان کا اعزاز بھی انہی کے پاس ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...