گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والے شخص کی طبیعت صاف ہو گئی ،نئی ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والے شخص کی طبیعت صاف ہو گئی ،نئی ویڈیو ...
گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والے شخص کی طبیعت صاف ہو گئی ،نئی ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی گرونانک کی جائے پیدائش پر واقع گردوارہ جنم استھان پر مشتعل ہجوم کی قیادت کرنے والے شخص عمران علی چشتی نے معافی مانگ لی ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آئیں جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ عمران علی چشتی ہجوم کو اشتعال دلا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کر رہا ہے۔ ہجوم کی قیادت کرنے والے شخص نے کہا ہم نے ننکانہ صاحب میں ایک بھی سکھ نہیں رہنے دینا۔اب ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں عمران علی چشتی اظہار شرمندی کر رہا ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ میں جذبات میں کافی زیادہ باتیں کر گیا،جس میں سکھوں کے بارے میں بھی کی اور گردوارے کے بارے میں بھی کی ۔ہمارا ارادہ یہ نہیں تھا کہ ہم گرد وارے کا گھیراﺅ کریں گے ،پتھر برسائیں گے ،نہ تو ایسا کیا ہے اور نہ ہی کریں گے ۔اس نے کہا میں جذبات میں سکھوں کے بارے میں بہت ساری باتیں کر گیا ،اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہوتو میں معذرت کرتا ہوں ،سکھ ہمارے بھائی تھے ،ہیں اور رہیں گے ۔جیسے ہم پہلے عزت کرتے تھے ویسے ہی کریں گے۔

۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔

مزید :

قومی -