عمران خان کیاکام کرلیں تو ملکی معیشت بہتر ہوسکتی ہے ؟ تجزیہ کار مظہر عباس نے وضاحت کردی

عمران خان کیاکام کرلیں تو ملکی معیشت بہتر ہوسکتی ہے ؟ تجزیہ کار مظہر عباس نے ...
عمران خان کیاکام کرلیں تو ملکی معیشت بہتر ہوسکتی ہے ؟ تجزیہ کار مظہر عباس نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت سیاسی استحکام پیدا کرنے میں کامیا ب ہوگئی تو معاشی بہتری کی گنجائش بنتی ہے لیکن امکان کم نظر آتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عام آدمی کی سطح پر جو مہنگائی ہے ، 2020میں اس میں کمی کا امکان بہت کم نظر آتا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اگر عمران خان کی حکومت سیاسی استحکام پیدا کرنے میں کامیا ب ہوگئی تو بہتری کی گنجائش بنتی ہے ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کوسامنے رکھیں تو اس چیز کا امکان بہت کم لگ رہا ہے کہ حکومت معیشت کو کنٹرول کرپائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات کے پیش نظر عالمی سطح پر ہونیوالی تبدیلیاں بھی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...