ہیکرز نے موبائل فونز کے بعد سم کارڈ بھی ہیک کرنا شروع کردیے، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

ہیکرز نے موبائل فونز کے بعد سم کارڈ بھی ہیک کرنا شروع کردیے، انتہائی ...
ہیکرز نے موبائل فونز کے بعد سم کارڈ بھی ہیک کرنا شروع کردیے، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز ہیک کرکے لوگوں کی نجی معلومات چوری کرنا تو ہیکرز کاایک حربہ تھا ہی، آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ اب ہیکرز نے فون تو کیا سِم کارڈز ہی ہیک کرنے شروع کر دیئے ہیں اور ان کے ذریعے لوگوں کے بینکوں سے رقوم نکلوا رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں سم ہیکنگ کی وارداتوں کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور حالیہ چند ماہ میں 300سے زائد لوگوں کے سم کارڈ ہیک کیے گئے ہیں۔
ہیکنگ کے اس طریقے کے متاثرین میں معروف مصنف جیک مونرو بھی شامل ہیں جن کا سم کارڈ ہیک کرکے ہیکرز نے ان کے اکاﺅنٹس سے 5ہزار پاﺅنڈ کی رقم نکلوا لی۔ رپورٹ کے مطابق ہیکرز اس طریقے میں سم کارڈز کے کوڈ حاصل کرکے آپریٹرز کے ذریعے سم کارڈ نمبر کو کسی دوسرے فون میں منتقل کرواتے ہیں اور پھر چونکہ وہ فون نمبر بینک اکاﺅنٹ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے چنانچہ آسانی کے ساتھ اس کا استعمال کرتے ہوئے بینک سے رقم نکلوا لیتے ہیں۔
ہیکرز لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کے سیلولر آپریٹر کو دھوکہ دیتے ہیں۔ موبائل فون کمپنی سمجھتی ہے کہ فون نمبر کا اصل مالک نمبر دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کو کہہ رہا ہے چنانچہ وہ نمبر منتقل کر دیتی ہے۔بسااوقات وہ نمبر کا نیٹ ورک ہی تبدیل کروا لیتے ہیں اور پھر اسے استعمال کرتے ہوئے فون نمبر کے مالک کی نجی معلومات تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -