’فلم انڈسٹری میں آئی تو مجھے کہا گیا کہ بال لمبے رکھو گی تو ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ز سے جنسی تعلق قائم ہوگا‘ ہالی ووڈ اداکارہ کا انتہائی شرمناک انکشاف

’فلم انڈسٹری میں آئی تو مجھے کہا گیا کہ بال لمبے رکھو گی تو ڈائریکٹر اور ...
’فلم انڈسٹری میں آئی تو مجھے کہا گیا کہ بال لمبے رکھو گی تو ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ز سے جنسی تعلق قائم ہوگا‘ ہالی ووڈ اداکارہ کا انتہائی شرمناک انکشاف

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروے ونسٹن پر جنسی زیادتیوں کے سینکڑوں الزامات کے بعد شوبزانڈسٹری کے ایسے شرمناک راز منظرعام پر آنے شروع ہوئے کہ ان کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا۔ ہاروے ونسٹن پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی ایک اداکارہ نے اب ہالی ووڈ میں اداکاراﺅں کے جنسی استحصال کی شرمناک داستان کھل کر بیان کر دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 46سالہ اداکارہ روز مک گوین کا کہنا ہے کہ ” میں شروع سے اپنے بال چھوٹے رکھتی تھی۔ جب میں نے ہالی ووڈ میں قدم رکھا تو مجھے لمبے بال رکھنے پر مجبور کر دیا گیا۔ انڈسٹری کی ایک عورت نے مجھے کہا کہ اگر تم لمبے بال نہیں رکھو گی تو کوئی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تمہارے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کرنا چاہے گا اور اگر وہ تمہارے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کرنا چاہیں گے تو تمہیں کام بھی نہیں دیں گے۔“

روز مک گوین کا کہنا تھا کہ ”ہالی ووڈ میں کام حاصل کرنے کے لیے اداکاراﺅں کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کے لیے جنسی طور پر پرکشش ہونا لازمی شرط تھی۔ چنانچہ میں اپنی پسند کے برعکس لمبے بال رکھنے پر مجبور ہو گئی۔“ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”میرے بال جتنے لمبے ہوتے گئے میری خوداعتمادی ختم ہوتی گئی اور میں اپنے استحصال پر آواز اٹھانے کی سکت بھی کھو بیٹھی۔ ہاروے ونسٹن کے خلاف بولنے کے بعد احتجاجاً جب میں نے اپنے بال چھوٹے کروائے تو میرے منہ سے الفاظ نکلنے شروع ہوئے اور اب میں انڈسٹری میں خواتین کے اس استحصال پر بول رہی ہوں۔ وہاں اگر کوئی تمہاری مرضی کے بغیر تمہیں بانہوں میں بھر لے اور تم چپ رہو تو تم اچھے ہو۔ اگر کوئی تمہیں تمہاری مرضی کے خلاف اپنے ساتھ باہر لیجانا چاہے اور تم انکار نہ کرو تو تم اچھے ہو۔ فلرٹ کرنا تو ٹھیک ہے لیکن یہ بہت آگے کی بات ہے کہ کوئی آپ کو مشروب کا ایک گلاس خرید کر دے اور سمجھے کہ آج کی رات وہ آپ کا مالک ہے اور آپ کے ساتھ جو چاہے کرے۔“

واضح رہے کہ روز مک گوین ہالی ووڈ کی ان پہلی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہاروے ونسٹن پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے تھے۔ روز نے 2017ءمیں ہاروے پر الزام عائد کیاتھا اور مئی 2018ءمیں ہاروے کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد سینکڑوں مزید اداکارائیں اس کے خلاف سامنے آ گئیں۔

مزید : تفریح