پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے یورپ میں شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے یورپ میں شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے یورپ میں شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک سر کر کے سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے مہم جوئی کاآغازدسمبر کے آخری ایام میں کیا تھا اور بالآخر وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک 4,808 میٹر بلند ہے جسے آخری مرتبہ 1976ءمیں سر کیا گیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند کے ٹو، گشہ بروم1،گشہ بروم 2، براڈ پیک، نانگا پربت، مناسلو اور دیگر چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -