جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل

جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ کو دل کی تکلیف کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں حافظ سلمان بٹ کی عیادت کی ۔ بعد ازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قیصر شریف نے بتایا کہ حافظ سلمان بٹ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی صحت کی بہتری کی کوششیں کی جارہی ہیں، حافظ سلمان بٹ کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے دوستوں اور کارکنوں سے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما کی جلد صحتیابی کی دعاﺅں کی درخواست کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...